اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دفتر خارجہ نے اسرائیل پر پاکستان کے جوہری حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر پاکستان کے جوہری حملے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ۔
اسرائیلی میڈیا پاکستان کے متعلق غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس پیش کر رہا ہے،دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم اور ذمہ دار جوہری توانائی کا حامل ملک ہے۔
اسرائیلی میڈیا جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں،واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ پاکستان اسرائیل پر جوہری حملہ کرے گا ۔
قبل ازیں ایران نے تہران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں تل ابیب اور مقبوضہ یروشلم سمیت کئی اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک اور ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ کیا جس میں اب تک 20 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔