پاکستانی زائرین کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیان

اسلام آباد، 15 جون :علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایران اور عراق میں موجود پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کے روز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ ایران میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ وہاں مقیم پاکستانی طلبہ کے محفوظ انخلا کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کو نکالنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

عراق میں فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے پاکستانی زائرین سے متعلق بتایا گیا کہ پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے محفوظ قیام و ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

دفتر خارجہ میں قائم کرائسس مینجمنٹ یونٹ (CMU) چوبیس گھنٹے فعال ہے اور پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔ سی ایم یو سے رابطے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

Phone: +92 51-9207887
E-mail: cmu1@mofa.gov.pk

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں موجود پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں اور زائرین کی مدد کے لیے تمام ضروری اقدامات میں قریبی رابطے سے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور عراق میں پاکستانی زائرین شدیدمشکلات کا شکار،سفارت خانے سے رابطہ منقطع

Scroll to Top