ایران نے اسرائیل پرایک اور بڑا حملہ کردیا حملے میں جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے تل ابیب میں سائرن بج اٹھے ہیں جبکہ شہر میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے بہت خطرناک موڑ لیا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے پر مسلسل میزائل اور فضائی حملے کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد تل ابیب اور یروشلم میں سائرن کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، کئی عمارتیں تباہ،4صیہونی ہلاک ،63زخمی
دوسری جانب اسرائیل نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی اسرائیل میں ایرانی جنگی طیارے دیکھے گئے ہیں،ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔
ایران نے 100 سے زیادہ سپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا،ایران نے اسرائیل پر نئے میزائلوں کی بارش کی ہے اور ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی جانب 100 سے زائد سپرسونک بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی حملے میں شہر کا آسمان روشن ہو گیا جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک خاتون سمیت تین صیہونی مارے گئے۔
ایرانی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل پر عماد، غدر اور خیبر شکن میزائل استعمال کیے گئے ،ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حیفہ میں اسرائیلی تیل کا ایک بڑا ڈپو تباہ ہو گیا ،حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
ایران کی طرف سے قبل ازیں بھی ہائپر سونگ میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں کچھ اسرائیلی ہلاک اور متعدد ززخمی ہوگئے تھے ۔
اب ایک بار پھر ایران نے بھر پو رطریقے سے حملہ کیاہے ،اسرائیل فوج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کی طرف سے میزائل داغے گئے ہیں ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی اسرائیل میں حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے،پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر غدر اور عماد میزائل داغے ہیں ۔
پاسداران انقلاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل باز نہ آیا تو حملے جاری رکھے جائیں گے ،اسرائیل پر میزائل حملوں کی دوسری لہر میں اسرائیل میں بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں ۔