اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے تہران میں ایران کی ایک اہم شخصیت کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی ۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں ،اس سے قبل ایران کی ٹاپ ملٹری لیڈر شپ اور 9ایٹمی سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنا چکا ہے ۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں تہران میں ایک اہم ایرانی شخصیت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ حملے کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کے تازہ میزائل حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک، 13زخمی
تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا آیت اللّٰہ خامنہ ای ہدف تھے۔
قبل ازیں ایران نے اسرائیل پر ایک نیا حملہ کیا جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں ہونے والے حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر این اے نیوز کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 40 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جب کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائلوں سے زوردار دھماکے سنے گئے۔