اسرائیلی وزیراعظم کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان

یروشلم(کشمیر ڈیجیٹل)اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اسرائیلی مشنز بند کر دیئے جائیں گے۔

جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے نے کہا کہ اسرائیلی قونصلر خدمات فراہم نہیں کرے گا۔ اور اسرائیلی شہری اگر کسی جارحانہ عمل کا سامنا کریں تو مقامی سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

اعلان کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد معاہدہ کرے۔ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا۔ اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کر لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جلد معاہدہ کرے اور ڈیل کرے۔ ایران کو کئی مرتبہ معاہدہ کرنے کو کہا لیکن کوشش کے باوجود یہ ممکن نہ ہوا۔

ایران کے جوابی حملے کا خوف، اسرائیل کے اکثر شہروں میں سپر اسٹورز خالی ہونے لگے

Scroll to Top