iran

ایران میں پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم

پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاکستانی زائرین کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کر د ئیے ہیں. نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں پاکستانی زائرین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کرائسز مینجمنٹ یونٹ زائرین کی مدد کے لیے 24 گھنٹے فعال رہے گا،نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو کمیونٹی اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

وزیر خارجہ نےکہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Scroll to Top