national assembly

اسرائیل کا ایران پر حملہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ قراردادیں منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بجٹ پر بحث کے لیے معمول کی کارروائی کو ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رکن سید نوید قمر نے پی ٹی آئی کے رکن ملک امیر ڈوگر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو متفقہ قرارداد کا مجوزہ مسودہ پیش کیا جسے بعد میں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

یہ خبر یھی پڑھیں:اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا، تہران میں دھماکے

قرارداد کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے کی مذمت کی ہے،اسرائیل نے ایرانی سرحدوں اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستانی قوم، حکومت اور پارلیمنٹ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان ایرانی افواج اور عوام کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستان نے ایرانی سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کی شہادت پر اسرائیل کی مذمت کی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مسلم دنیا کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں، فوری طور پر او آئی سی کانفرنس بلائی جائے اور عرب لیگ کی کانفرنس بلائی جائے۔

مسلم دنیا کی کمزوری اسرائیل کو روز بروز آگے بڑھنے کی ہمت دے رہی ہے اسرائیل نے شام پر حملہ کر دیا،اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ہمارے اہم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو چکے ،اسرائیل سزا کیلئے تیار رہے،ایرانی سپریم لیڈر

اسرائیل عالمی جنگ کی دعوت دے رہا ہے،اقوام متحدہ کو اس جنگ کو روکنا چاہئے،دنیا کی خاموشی اسرائیل کو شہ دے رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے مظالم کو روک دیا جاتا تو اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرتا۔

راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہ اسرائیل نے پاکستان کے لیے خطرات میں بھی اضافہ کر دیا ہے، اسرائیل کے حوصلے بہت بڑھ گئے ہیں۔

اسرائیل نے بھی ایران پر حملہ کرکے پاکستان کو لاحق خطرات میں اضافہ کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب مسلم دنیا
دوبارہ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکہ اور یورپ اسرائیل کو نہیں روکیں گے۔ اسرائیل کو مسلم امت کو ایک ساتھ روکنا ہو گا ۔

رکن قومی اسمبلی حافظ حامد رضا نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے اور رہے گی، ہم اسرائیل کو ایک ریاست نہیں سمجھتے پاکستان کو ایران سے پوچھنا چاہیے کہ اسے کیا مدد کی ضرورت ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت،عالمی برادری مزید جنگ روکنے کیلئے اقدامات کرے، شہباز شریف

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ایوان میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،قرارداد میں کہا گیا کہ آج صبح اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کی جس سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اسرائیل مسلمانوں کا قاتل ہے،ایوان نے مسلم ملک فلسطین اور ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

Scroll to Top