iran attack

ایران کا بھرپور جوابی وار ، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ

ایران نےاسرائیلی حملے کے جواب میں سخت جوابی وارکرتے ہوئے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران سے 100 سے زائد ڈرون اسرائیل کی طرف آئے اور اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہو جائیں گے۔

اس سے قبل اسرائیل ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کے خطرے کیلئے ہائی الرٹ تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے

حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرزکے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل کے ساتھ امریکہ کوبھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ایرانی افواج

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیل کو سخت سزا کی توقع کرنی چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح صہیونی ریاست نے اپنے برے اور خونی ہاتھوں سے ہماری سرزمین پر سنگین جرم کیا ہے۔

دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر خود کوپہلے سے کہیں زیادہ بے نقاب کیا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ،اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط ہتھیار اسرائیل کو سزا د ئیے بغیر نہیں رکیں گے ۔

Scroll to Top