تہران: ایران نے مسلح افواج کے نئے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اعلان کر دیا ہے،. ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو ایرانی مسلح افواج کا عارضی نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
پورٹ کے مطابق جنرل احمد واحدی کو سپریم لیڈر کے حکم پر پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ہمارے اہم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو چکے ،اسرائیل سزا کیلئے تیار رہے،ایرانی سپریم لیڈر
یاد رہے کہ آج صبح اسرائیل کے حملے میں ایران کے افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید ہوگئے تھے
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو سزا ضرور ملے گی ادھر مختلف ممالک کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے
پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ قابل مذمت ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے