ایڈھاک ملازمین آزادکشمیر کا حکومت کیخلاف ریاست گیر احتجاج کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ایڈھاک ملازمین آزادکشمیر نے مستقل نہ کرنے پر 20 جون سے احتجاج کا اعلان کردیا ۔

سینٹرل پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈھاک ملازمین کے رہنمائوں راجہ غلام جیلانی، سید کرامت سبزواری، سالک رشید عباسی اور دیگر نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں 2632 غیرجریدہ ملازمین 5 تا 25 سال سے زائد عرصہ سے مختلف محکموں میں بطور ایڈھاک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ ان ایڈھاک ملازمین کا مستقل کیا جانا ان کا حق بنتا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ غلام جیلانی ، سید کرامت سبزواری ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت نے ایڈھاک ملازمین کو مستقبل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ہم 20 جون کو ریاست بھر میں احتجاج کیلئے نکلیں گے ۔
مقررین کا کہنا تھاکہ احتجاج کے دوران اگر کسی قسم کی بدنظمی پیدا ہوئی تو اس کی تمام ذمہ دار حکومت ہوگی ۔

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی

Scroll to Top