خطرناک پودے، وادی لیپا جانیوالے سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل )وادی لیپا اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کچھ انوکھے اور خطرناک پودوں کی موجودگی کیلئے بھی جانی جاتی ہے۔

ان میں سے ایک ہے “ارکھنڑ” نامی درخت، جو بظاہر خوبصورت ہے، لیکن اسے ہاتھ لگانے یا اس کے سائے میں بیٹھنے سے جلد پر خارش، دانے اور جلن کی شکایت ہو جاتی ہے۔

دوسری نباتات ہے ایک جھاڑی جسے مقامی زبان میں “کیاری” کہا جاتا ہے۔یہ جھاڑی تقریباً پوری وادی میں پائی جاتی ہے اور اگر جسم سے چھو جائے تو فوراً شدید سوزش، خارش اور جلن کا باعث بنتی ہے۔

ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر مزمل بخاری کے مطابق، ان پودوں میں ایسے قدرتی کیمیکل پائے جاتے ہیں جوکانٹیکٹ ڈرماٹائٹس جیسی الرجی پیدا کرتے ہیں۔ان سے بچاؤ کا طریقہ ہے کہ ان پودوں سے دور رہا جائے،

اگر متاثر ہو جائیں تو فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے دھونا، دوا کا استعمال اور شدید صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔یہ پودے اگرچہ جان لیوا نہیں، لیکن حساس افراد کیلئے نقصان دہ ضرور ہیں، اس لیے احتیاط، آگاہی اور نشاندہی نہایت ضروری ہے۔

Scroll to Top