عہدہ ملا تو پاکستان و بھارت میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا: پال کپور

جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے امریکا کے نامزد معاون وزیر خارجہ پال کپور نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ نے اُن کی توثیق کی تو وہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون میں اضافہ کریں گے اور بھارت و پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کریں گے۔

پال کپور نے یہ بات سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں ایک سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ عہدے پر فائز ہوئے تو خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ اُن کی ترجیح ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سماہنی: ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ، ٹریفک پولیس آگاہی مہم کا آغاز

واضح رہے کہ انڈین امریکن پال کپور کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور اگر سینیٹ نے اُن کی توثیق کر دی تو وہ موجودہ معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

Scroll to Top