catal market

عیدالاضحیٰ ، پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں کتنے جانور فروخت کئے گئے اعد اد و شمار جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عید الاضحی کے موقع پر پنجاب کی 292 مویشیوں کی منڈیوں میں لائے گئے پندرہ لاکھ میں سے گیارہ لاکھ سے زیادہ جانور فروخت ہو گئے۔

لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 9 ڈویژنوں میں لائیو سٹاک مارکیٹوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے میں 292 مویشی منڈیاں قائم کی گئیں، جن میں 15 لاکھ سے زائد مویشی لائے گئے، جن میں سے گیارہ لاکھ سے زائد فروخت ہوگئے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں چار لاکھ تینتالیس ہزار چھوٹے اور دو لاکھ بائیس ہزار بڑے جانور فروخت ہوئے۔

فیصل آباد میں ایک لاکھ بارہ ہزار جانور لائے گئے جن میں سے اٹھائیس ہزار فروخت ہو ئے، اسی طرح چوراسی ہزار جانور راولپنڈی لائے گئے جن میں سے چھیالیس ہزار فروخت ہوئے ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی گئیں۔

Scroll to Top