اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاورڈویژن کی جانب سے ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھر میں 2 بجلی میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبریں جعلی ہیں۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ’دو بجلی میٹر لگانے پر پابندی‘ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر غلط، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :بجلی صارفین اپنے میٹر کی ریڈنگ خود کریں گے ، حکومت کا نئی سکیم متعارف کرانے کا اعلان
ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکاایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت کسی بھی رہائشی مقام پر بجلی کا دوسرا میٹر اب بھی حاصل کیا جا سکتا ہے اس پر کوئی پابند ی نہیں ہے۔
نیپرا کنزیومر سروسز مینوئل 2021 کے مطابق ایک رہائشی جگہ جو علیحدہ حصہ، علیحدہ سرکٹ، علیحدہ داخلی راستہ اور علیحدہ باورچی خانے پر مشتمل ہےکو علیحدہ میٹر نصب کرنے کی اجازت ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مظفر آباد،محکمہ برقیات کی ملی بھگت،دریا پر لگی گراری(ڈولی) بدوں میٹرچلنے کاانکشاف
عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ بجلی کے میٹروں کے درست اور شفاف استعمال میں تعاون کریں تاکہ صحیح مالک بروقت اور درست طریقے سے اپنے حقوق حاصل کرتا رہے۔