کھٹمنڈو :پاکستانی ر یسلر اطہر زاہد نے اپنے بھارتی حریف کو شکست دے دی،پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہندوستانی حریف سمرات وریندر کو شکست دے کر اپنے بین الاقوامی چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
اطہر زاہد نے اپنی جیت عید پر پاکستانی قوم کےنام کر دی ،انہوں نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے 25کروڑ لوگوں کے لیے عید کا تحفہ ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں :عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو شکست ، رائل رمبل کا مقابلہ گمنام ریسلر نے جیت لیا
اپنی کامیابی پر اللہ کاشکر ادا کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ میری جیت قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے یہ سب والدین قوم کی دعائوں اور کوچ کی محنت کے سبب ممکن ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے میں محنت کی جائے تو اللہ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے ،مجھے اپنے ٹائٹل کادفا ع کرکے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے ۔
پاکستان ریسلر کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اسی محنت اور عزم کے ساتھ کھیلتا رہوں گا اوراپنے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔