trump mask

ٹرمپ ایلون مسک تنازعہ ،امریکہ کے22 بلین ڈالر کے سرکاری معاہدے خطرے میں پڑ گئے

ایلون مسک اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دھماکہ خیز تنازعہ کے بعد ایکس سپیس کے تقریباً 22 بلین ڈالر کے سرکاری معاہدے خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔

کئی امریکی خلائی پروگراموں کے مستقبل پر ایک تاریک سایہ پڑنے لگا ہے یہ تنازعہ جو گزشتہ ہفتے مسک کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیکسوں میں کٹوتیوں اور اخراجات کی قانون سازی پر تنقید کے ساتھ شروع ہوا تھاقابو سے باہر ہو گیا۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک تقریر کے دوران مسک پر کڑی تنقید کی جس کا مسک نے ایکس پر پوسٹس کی ایک سیریز میں ٹرمپ پر طنزیہ حملوں کے ایک سلسلے کے ساتھ جواب دیا۔

ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دے کر جواب دیا۔ اس خطرے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مسک نے اعلان کیا کہ و ہ ناسا کے لیے استعمال ہونے والے ایس سپیس کے ڈریگن خلائی جہاز کو ختم کرنے کا عمل شروع کرے گا۔

تاہم چند گھنٹوں بعد مسک نے بظاہر اپنا فیصلہ واپس لے لیا جب ایک صارف نے ایکس پر مشورہ دیا کہ وہ اور ٹرمپ کچھ دنوں کے لیے وقفہ لیں اور پیچھے ہٹ جائیں، مسک نے جواب دیا ، اچھا مشورہ ہے ٹھیک ہے، ہم ڈریگن کو غیر فعال نہیں کریں گے۔

تاہم،مسک کی جانب سے ڈریگن خلائی جہاز کو اچانک سروس سے ہٹانے کی دھمکی کو ناسا کے ایک بڑے تجارتی پارٹنر کی جانب سے ایک بے مثال اور غیر متوقع ردعمل کے طور پر دیکھا گیا۔

تقریباً 5 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت ڈریگن کیپسول ناسا کا واحد امریکی خلائی جہاز ہے جو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک اور وہاں سے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں مسک کی کمپنی امریکی خلائی پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے ۔

یہ تنازعہ اس بارے میں سوالات اٹھا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ جو اکثر غیر متوقع کارروائیاں کرتے ہیں اور ماضی میں سرکاری خریداری کے معاملات میں مداخلت کرتے رہے ہیں مسک کو سزا دینے کے لیے جا ئیں گے ۔

اگر ٹرمپ سیاسی انتقام کو ترجیح دیتے ہوئے ناسا اور پینٹاگون کے ساتھ ایکس کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کو منسوخ کر دیتے ہیں تو یہ امریکی خلائی ترقی کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔

ناسا کے پریس سیکرٹری بیتھنی اسٹیونس نے اسپیس ایکس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا لیکن کہا ہم صدر کے خلائی اہداف کو پورا کرنے کے لئے اپنے صنعتی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

مسک اور ٹرمپ کے درمیان تنازعہ نے امریکی صدر اور صنعت کے ایک طاقتور ستون کے درمیان موجود منفرد تعلقات کو توڑ دیا اور جس نے ایکس سپیس کے لیے متعدد اہم کامیابیاں اور مراعات فراہم کیں۔

 

Scroll to Top