آزاد کشمیر

مظفرآباد میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپےکا ہوگیا!

مظفرآباد : آج 2 جون 2025 کو مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق سونے کی قیمت میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے لیے زیورات خریدنے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ 24 قیراط خالص سونا اب 3 لاکھ 48 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو کہ گذشتہ دنوں کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ 22 قیراط سونا کی قیمت بھی گھٹ کر 3 لاکھ 37 ہزار 100 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا اب 2 لاکھ 98 ہزار 355 روپے جبکہ 22 قیراط سونا 2 لاکھ 89 ہزار 10 روپے میں دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمت میں فی الحال کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 400 روپے برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مرغی، انڈے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتیں جاری!

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری اس قیمت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔صرافہ یونین نے واضح کیا ہے کہ سونے کی قیمتیں روزانہ عالمی رجحانات کے مطابق بدلتی رہتی ہیں، اس لیے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خریداری سے قبل تازہ نرخ ضرور چیک کریں۔

Scroll to Top