راولاکوٹ (نیوزڈیسک)بریگیڈیئر محمد ارشد خان نے آغوش الخدمت راولاکوٹ کے تین طلباٗ کو سکالرشپ پر آرمی پبلک اسکول راولاکوٹ میں داخلہ دے دیا۔حالیہ ڈونر کانفرنس میں 2 بریگیڈیئر محمد ارشد خان نے کیے گئے وعدے کے مطابق آغوش الخدمت راولاکوٹ کے تین طلبہ کی مکمل تعلیمی سپانسر شپ کرتے ہوئے آرمی پبلک اسکول راولاکوٹ میں بذریعہ ٹیسٹ داخلہ دیا ۔جو کہ آغوش راولاکوٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔Ak2 بریگیڈیئر کی ہدایت کے بعد آرمی پبلک اسکول کے سٹاف نے گزشتہ روز ادارے کا دورہ کیا اور بچوں سے داخلے کے لیے ٹیسٹ لیا جن میں احمد جماعت چہارم ،سیف اللّٰہ جاویدجماعت دوم اور عبدالہادی جماعت اول شامل ہیں۔
منیجمنٹ کمیٹی آغوش الخدمت راولاکوٹ کی طرف سے Ak2 بریگیڈئیر کے اس اقدام کو سراہا گیا۔معروف بزنس مین و چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی آغوش الخدمت راولاکوٹ سردار وسیم خورشید ،ممبر منیجمنٹ کمیٹی و ایم ،ڈی گلف ایمپائر سردار شازیب شبیر ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پونچھ خواجہ اقبال ،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار ذاکر خان ،۔معروف معالج و سماجی کارکن ڈاکٹر نواز خان ،
سابق صدر ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ سردار ساجد خورشید ،سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پونچھ و ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر خالد نثار نے اپنے مشترکہ بیان میں Ak 2 بریگیڈیئر محمد ارشد خان اور آرمی پبلک اسکول کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آغوش راولاکوٹ کے تین بچوں کا آرمی پبلک اسکول راولاکوٹ میں داخلہ Ak2 بریگیڈیئرمحمد ارشد خان کے تعاون کیوجہ سے ممکن ہوا۔جو کے پورے علاقے کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔یہ بچے ملک وملت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔اور آگے بڑھ کر علاقے کا نام روشن کریں گے ۔ضرورت اس امر کی ہے کے ان باہمت بچوں کی سرپرستی کی جائے اور موقع دیا جائے ۔Ak2, بریگیڈیئراور آرمی پبلک اسکول کا ان بچوں کے حوالے سے کردار مثالی ہے جو کے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جماعت اسلامی چندے کی پیداوار، ڈاکٹر مشتاق خان کی فاروق حیدر کیخلاف ہرزاہ سرائی ناقابل برداشت، آصف لطیف