اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری کردہ تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے جاری کردہ شناختی کارڈز پر جاری سمز کو بلاک کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری کردہ تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :نادرا نے گھر بیٹھے بچوں کے ’’ب ‘‘ فارم بنوانے کی سہولت متعارف کرادی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2017 کے بعد منسوخ کیے گئے کارڈز پر بھی یہی فیصلہ لاگو کیا جائے گا تاکہ سمز کا استعمال صرف فعال شناختی کارڈز پر ہی جاری رہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے کے تعاون سے مرنے والوں یا میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ رکھنے والوں کے ناموں پر رجسٹرڈ موبائل سمز کو بلاک کیا جا ئیگا۔
نادرا کے چیئرمین نے کہا کہ بائیو میٹرک نظام کو نادرا کے محفوظ اور تصدیق شدہ ڈیٹا بیس سے فائدہ اٹھا کر استعمال کیا جانا چاہیے۔
خاص طور پر ان شہریوں کی مدد کے لیے جنہیں اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آزاد کشمیر میں نادرا موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول جاری
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرے گی کہ وہ شہریوں کی بائیو میٹرک معلومات کو الگ سے ذخیرہ کرنے سے روکیں۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنایا جائے اور وزارت داخلہ اس عمل کی نگرانی کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 30 جون 2025 تک اسلام آباد کی تمام 31 یونین کونسلوں میں نادرا خدمات دستیاب ہوں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔ اہم اجلاس کی صدارت۔ بڑے فیصلے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر آئی 8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا
آئی ایٹ نادرا میگا سنٹر کی تکمیل جون 2026 میں متوقع pic.twitter.com/Q4Hsm6elYS— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) May 30, 2025