سیکورٹی فورسز کا لورالائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے گئے ،سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک لورالائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ،فیلڈ مارشل
پاکستان کی سیکورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے وطن عزیز سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،سیکورٹی فورسز دہشت گردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے غیر متزلزل قومی عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے اور سیکورٹی فورسز ان کا تعاقب کر رہی تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع کیچ میں کیا گیا جہاں ایک اور دہشت گرد مارا گیا،مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔