بیجنگ: چین نے عمان، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے شہریوں کو 30 دن کے لیے بغیر ویزا چین آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سہولت ایک سال کے لیے آزمائشی بنیاد پر دی جا رہی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بتایا کہ یہ نئی پالیسی 9 جون 2025 سے شروع ہوگی اور 8 جون 2026 تک جاری رہے گی۔
اس پالیسی کے تحت ان چاروں ممالک کے شہری چین میں کاروبار، گھومنے پھرنے، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملنے، مختلف تبادلوں یا صرف ٹرانزٹ کے لیے بھی بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے۔
اس اعلان کے بعد اب چین نے تمام جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ چین نے پہلے ہی یو اے ای اور قطر کے ساتھ باہمی ویزا فری معاہدہ کر رکھا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ “ہم اپنے خلیجی دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، اب وہ بغیر کسی تیاری کے بھی چین کا سفر کر سکتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد بے نقاب
پاکستانیوں کے لیے بھی 32 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول ویزا کی سہولت
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا کے 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول ویزا کی سہولت حاصل ہے۔ ان ممالک میں شامل ہیں:
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، کوک آئی لینڈز، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ، قطر، روانڈا، ساموآ، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، تووالو، وانواتو۔
Cook Islands, Djibouti, Dominica, Guinea-Bissau, Haiti, Kenya, Madagascar, Maldives, Micronesia, Montserrat, Mozambique, Nepal, Niue, Palau Islands, Qatar, Rwanda, Samoa, Senegal, Seychelles, Sierra Leone, Somalia, Sri Lanka, St. Vincent and the Grenadines, Timor-Leste, Trinidad and Tobago, Tuvalu and Vanuatu.