PASSWORD

فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک،سوشل میڈیا صارفین کیلئے الرٹ جاری

گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاس ورڈز کے لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل سائبر ایمر جنسی رسپانس ٹیم نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اہم پاس ورڈ کو فوری طور پر تبدیل کریں اور دو ہری تصدیق کو فعال کریں۔

اس سلسلے میں  سائبر سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاس ورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کر یں ۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایپس کے پاس ورڈ چوری ہو گئے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :وزارت اقتصادی امور کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک،وزیر شزا فاطمہ کی تصدیق

گوگل، مائیکروسافٹ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ایپس کے پاس ورڈ چوری کیے گئے ہیں،سائبر ایمرجنسی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کے 1.8 بلین ریکارڈز لیک ہو چکے ہیں، لیک ہونے والے ریکارڈ میں 181.4 ملین پاس ورڈ شامل ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ حساس ایپس کے پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں اور ان کے لیے ٹو فیکٹر ویری فکیشن اختیار کریں۔

سائبر ایمرجنسی ٹیم نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں اور اپنی اہم ایپس کے پاسپورڈز تبدیل کرلیں۔

Scroll to Top