تتہ پانی( کشمیر ڈیجیٹل)گرمی سے نڈھال شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر نکل آئے،تتہ پانی پونچھ کے انٹری پوائنٹ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دے دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،وولٹیج کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب ہڑتال کے باعث شہریوں مریضوں اور مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ہجیرہ، لوڈشیڈنگ ،وولٹیج کی کمی کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
مظاہرین سے مذاکرات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ولید انور ہمراہ ایکسئین برقیات سردار اظہر بھی تتہ پانی پہنچ گئے، مظاہرین سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔