Chiceken, eggs rates

مظفر آباد میں پھل ، سبزیوں، انڈوں اور مرغی کی نئی قیمتیں جاری کردی گئیں

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے مرغی، سبزیوں اور پھلوں کے تازہ ریٹس علان کر دیا گیا ہےجن کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انڈوں اور مرغی کی قیمتیں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 475 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ برائلرمرغی کا گوشت 440روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ دیسی مرغی خالص 1,050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

انڈوں کی بات کی جائے تو 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 295 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام والے انڈے 315 روپے فی درجن میں فروخت کیے جائیں گے۔

سبزیوں کی قیمتیں

سبزیوں میں آلو سفید 60 روپے اور آلو لال 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ پیاز سرخ50 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ ٹماٹر 70 روپے، لہسن چائنہ 310 روپے اور چائنا ادرک 760 روپے فی کلو فروخت ہوگی ۔

پھول گوبھی130 روپے، شملہ مرچ 170 روپے اور کریلا 90روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ بینگن 100، کدو 60، عروی 270،کھیرا90، پالک دیسی 70 فی کلو ، گاجر کی قیمت 90 وپے مقرر کر دی گئی جبکہ لیموں 610 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

پھلوں کی قیمتیں:

پھلوں میں سیب سفید 250 روپے فی کلو، سیب پہاڑی 310 روپے اور سیب کلا 290 روپے میں فروخت ہوگا۔ کیلا دو اقسام میں دستیاب ہے جن میں VIP کیلا 250 روپے اور عام کیلا 180 روپے فی درجن میں دستیاب ہوگا،آم سندڑھی 310 روپے اور آم لنگڑا 210 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔خوبانی دیسی310 روپے، ، خربوزہ سفید 90 روپے، اورتربوز80 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔

انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں اور ہر چیز پر واضح پرائس ٹیگ لگائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کی اطلاع
متعلقہ دفاتر تک پہنچائیں ۔

Scroll to Top