مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ سپورٹس یوتھ و کلچر کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سٹیج شو معرکہ حق اور ملی نغموں کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔
تقریب میں سابق کرکٹر احمد شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آزادکشمیر بھر کے نامور فنکاروں اور گلوکاروں نے حصہ لیا۔
گلوکار وں میں بانو رحمت ،نادر سواتی،عاشق بٹ،شکیل میر،راجہ عمران،نعمان علی،دلاور عباس،باسط شیخ،نبیلہ،تانیہ بٹ نے بہترین ملی نغمے پیش کئے۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں آزادکشمیر کے نامور ڈرامہ رائٹر اشتیاق آتش اور انکی ٹیم نے ڈرامہ معرکہ حق پیش کیا جس کو ناظرین نے بہت سراہا۔
یہ بھی پڑھیں ۔میرپور،پاک فوج اور محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا 22اپریل سے آغاز ہوگا
تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ومرکزی رہنما پیپلزپارٹی شوکت جاوید میر،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجہ سجاد خان،کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس ایس پی ریزرو ہیڈکوارٹر سید عباس علی شاہ سمیت شہریان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔