پاک بنگلہ دیش سیریز، پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

لاہور: پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ چکا ہے، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ اسٹاف اور دیگر انتظامیہ بھی شامل ہے۔ ٹیم کے باقی کھلاڑی تین گروپوں میں پاکستان آئیں گے، جن میں سے باقی تمام ارکان کی آج رات لاہور پہنچنے کی توقع ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، جہاں پہلا میچ 28 مئی کو شیڈول ہے۔ شائقین کرکٹ اس دلچسپ ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی سماہنی کی پہاڑیوں سے قدرت کا انمول تحفہ ’آخرہ‘ پک کر تیار

دوسری جانب وزارت داخلہ نے سیریز کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ غیرملکی مہمانوں اور عوام کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top