اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ایس ایل سیزن 10 کا فائنل آج دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کا فائنل سیزن کی دو بہترین ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں اس سیزن میں دو بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں،لاہور قلندرز نے پہلا میچ 79 رنز سے جیتا لیکن دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے
پاکستان سپر لیگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے گئے جن میں لاہور قلندرز نے 9 بار اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 بار کامیابی حاصل کی۔
قلندرز کے 442 رنز کے ساتھ فخر زمان سب سے کامیاب بلے باز ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف 357 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
لاہور قلندرز نے دو بار ایچ بی ایل پی ایس ایل جیتا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل جیتا تھا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں یکساں طور پر برابر ہیں ،کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے ،میچ آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔