جہلم ویلی(عمر بھٹی راجپوت سے)سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر ارشاد قریشی نے ضلع جہلم ویلی میں لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بجلی کے مسائل کے حوالے سے ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی مرزا زاہد حسین، چیف انجینئر برقیات ناظم برقیات خالد صدیق،ایکسئین احتشام قریشی بھی ہمراہ تھے
اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان ممبر پریس فاؤنڈیشن محمد اسلم مرزا،سید عدنان فاطمی،قاضی عزیز احمد سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ہٹیاں بالا گرڈ سٹیشن کے لیے تیس کروڑ کی لاگت سے ٹرانسفارمر لایا گیا تھا جوکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے دوبارہ مرمتی کے لیئے ورکشاپ گیا ہوا ہے
امید ہے کہ ایک ماہ میں دوبارہ انسٹال کرکے لوڈشیڈنگ جیسے مسئلہ پر قابو پالیں گے ایک ماہ کے اندر ضلع جہلم ویلی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا فورس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کریں گے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔۔