قلبی امراض اور کینسر کی تشویشناک وجہ کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم میں پلاسٹک کے باریک ذرات یا مائیکرو پلاسٹکس مہلک سپر بگز کے اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ مائیکرو پلاسٹکس جسم میں جمع ہو کر نہ صرف قلبی امراض اور ڈیمینشیا بلکہ مختلف اقسام کے کینسر کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے مکمل طور پر تحلیل ہونے میں 500 برس لگ سکتے ہیں، جس کے باعث یہ ذرات ماحول کے ساتھ انسانی جسم میں بھی موجود رہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین نے اپنی تحقیق میں دریافت کیا کہ یہ باریک پلاسٹک ذرات ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والے انفیکشنز کے اضافے اور پھیلاؤ سے جڑے ہیں۔

سپر بگز، جو اینٹی بائیوٹکس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر لیتے ہیں، معالجین کی جانب سے غیرضروری ادویات تجویز کرنے کے نتیجے میں بڑھ رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق مائیکرو پلاسٹکس سپر بگز کے پھیلاؤ کو 200 گُنا تک بڑھا سکتے ہیں۔

Scroll to Top