HAFIZ NAEEM

کوئی یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرے گا تو یہ اس کی بھول ہے،حافظ نعیم الرحمان

راولاکوٹ( کشمیر ڈیجیٹل )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا تعلق ایک جسم کی مانند ہے اس کو کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

راولا کوٹ میں یوم تشکر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو طاقت فراہم کی جو فلسطینی بھائیوں پر ظلم وبربریت کر رہا ہے اسرائیل اور بھارت دونوں دہشت گرد ملک ہیں ان کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے۔

کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کشمیر کا مسئلہ حل کر ےگا تو یہ اس کی بھول ہے ،بھارتی جارحیت پر جو پوری قوم متحد ہوئی اس کام کا آغاز جماعت اسلامی نے کیا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان چین اور بنگلہ دیش سے معاہدے کرے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

اگر بھارت نے اب کوئی جارحیت کی تو ہم پورا کشمیر آزاد کروا لیں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق ، سابق امیرڈاکٹر خالد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مودی کے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر جو ڈرامہ رچایا ہے وہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا ہے ۔

اہل کشمیر نے صرف سرینگر کی آزادی کا عزم کر رکھا ہے ، کشمیر کی فتح کے لئے ایک مضبوط پاکستان ناگزیر ہے، مودی کے 2005 کے اقدام جس نے کشمیر کی حیثیت کو ختم کر دیا تھا حالیہ پاکستان کے بھارت کو دئیے گئے ردعمل سے وہ کشمیر کی حیثیت بحال ہو گئی ہے ۔

Scroll to Top