معروف قانون دان سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ پامی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد:آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان ،سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کو پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کو پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

چوہدری نعیم کریم کوسیکرٹری جنرل اور جاوید اقبال گورایہ کو مرکزی چیف آرگنائزر منتخب، عہدیداروں کا انتخاب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوا

اجلاس میں.جس میں چاروں صوبوں اور آزادکشمیر سے پامی کے اراکین نے شرکت کی جس کی صدارت سابق چیئرمین پامی اسلم زار ایڈووکیٹ نے کی ۔

اجلاس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد اورشاہ غلام قادر تھے،اجلاس میں اقبال ڈار، حافظ عبدالوحید، شادمان غلزئی ، ڈاکٹر عبدالرحیم اعوان، حافظ عثمان عباسی نصراللہ جرال سمیت متعدد اراکین نے شرکت کی۔

پامی نوجوانوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک بھر کی نوجوان نسل کو ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہو کر نظریہ پاکستان کے ساتھ منسلک رکھنا ہے۔

Scroll to Top