اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل ربنواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جب حملے کئے تو پاک نیوی پوری طرح تیار اور چوکس تھی،اللہ کی مدد سے ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ہم نے اپنی تیاری کو برقرار رکھا، تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، بھارتی نیوی پر ہم نے پوری طرح نظر رکھی ہوئی تھی ہم فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد متحرک ہو گئے تھے
یہ خبر بھی پڑھیں ۔دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، پاک فوج
ہم سمندر میں کسی بھی قسم کی جارحیت کے لیے تیار تھے، ہم ہندوستانی بحریہ کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ 10 مئی کی صبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا تھا جو کامیاب رہا ۔
اور دشمن کو شکست کاسامنا کرنا پڑا ،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہندوستان میں کئی اہداف کو تباہ کر دیا، جن میں ادھم پور، پٹھانکوٹ، آدم پور ایئر بیس اور کئی ہوائی اڈے شامل ہیں۔ برہموس اسٹوریج سائٹ اور S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو بھی اڑا دیا گیا ۔