بھارتی فوج کی حالیہ جارحیت کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ کھیل رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ کے علاوہ پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں، جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری، وزیراعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کریں گے
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی ردعمل کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔