gulam ullah awan

پہلگام واقعہ کے بعد لائن آف کنٹرول پر لوگ پرجوش،پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،غلام اللہ اعوان

اسلام آبا د( کشمیر ڈیجیٹل) پہلگام واقعہ کے بعد لائن آف کنٹرول کےپر لوگ انتہائی پرجوش ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں ۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھ یونٹوں نے پاکستان کے ساتھ لڑنے سے انکار کردیا ہے،انڈیا کبھی پاکستان کےساتھ جنگ چھیڑ سکتا ہے نہ ایسا ہوگا۔

مودی لوگوں کی آ نکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے، یہ فیس سیونگ چاہتا ہے،امریکہ کے جوتوں میں بیٹھا ہے اور کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو روکا جائے۔

غلام اللہ اعوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج نے مودی کو بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے ٹینک چلنے کے قابل نہیں ہیں ، ہمارے پاس اسلحہ اس معیار کا نہیں ہے پاکستان آرمی اور قوم جذبہ شہادت سے سرشار ہے جنگ ہمارے لئے مسئلہ نہیں، بھارت کو اپنا ملک سنبھالنا مشکل ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج لوگ جشن منارہے ہیں ایل اوسی پر ایسا لگ رہا ہے کہ کرکٹ میچ ہونے جارہا ہے ،بڑی سکرینوں پر ملی نغمے چل رہے ہیں لوگ بھارت سے لڑنے کے لئے بے چین ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کون سی آرمی ہے جو ہمیں ڈرا سکتی ہے یہ پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے کہ انڈیا دنیا بھر میں پھر رہا ہے دنیا کو اپنے موقف پر لانے میں ناکام ہوگیا ہے، جنرل عاصم کی موجود گی میں مودی کو یہ فیس سیونگ ملنے والی نہیں ہے ۔

غلام اللہ اعوان نے کہا کہ دنیا کو دکھانے کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں، دہشتگردی کا واقعہ کوئی بھی ہو اس میں ہندوستانی ایجنسیاں ملوث ملیں گی لیکن اب ان کو پہلی دفعہ دھچکا لگا ہے ۔

Scroll to Top