اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل )صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یٰسین نے افواج پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کے تمام ڈویژن میں ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کر دیا۔
پہلا جلسہ اور ریلی 9 مئی کو کوٹلی میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان سے قومی قیادت بھی شریک ہو گی ،چوہدری یٰسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہرمحاز پر عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔
اگر جنگ مسلط کی گی تو افواج پاکستان میدان جنگ میں بھی بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گی انہوں نے کہا کہ بھارت نے جب بھی پاکستان کو للکارا افواج پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی افواج پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 9 مئی سے پورے آزاد کشمیر میں جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کرے گی ۔
عوام بھرپور انداز میں ریلیوں میں شامل ہو کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اور اپنی بہادر افواج سے اظہار یکجہتی کریں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ملک کے دفاع وسلامتی کیلئےکشمیری عوام مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے لیے جنگ نئی چیز ہو گی جبکہ ہم چالیس سال سے دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ہم نے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے ۔
بھارت نے جنگ مسلط کی تو یہ بھارت کی آخری غلطی ہوگی اور بھارت کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ دو ہزار پچیس ہے ۔
پاکستان کی فوجی جوان دنیا کے جدید ترین میزا ئلوں کے ساتھ بہترین ائیرفورس اور نیوی کے ساتھ بہترین تربیت یافتہ بہادر فوج کے ساتھ جب میدان میں اتریں گے تو بھارت ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ سے جنگ روکنے کی بھیک مانگے گا۔