gulam ullah awan

بھارتی فوج میں بغاوت، اہم جنرل گرفتار،ہزاروں فوجیوں نےچھٹی کی درخواست دیدی، غلام اللہ اعوان کا انکشاف

اسلام آبا د( کشمیر ڈیجیٹل)پہلگام واقعہ کے بعد جہاں بھارت ہر فورم پر بے نقاب ہوا وہیں اس کی اپنی فوج میں بھی بڑے پیمانے پر بغاوت ہوئی ہے اور ایک اہم جنرل ایم بی سوشندرہ کو برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے یہ انکشاف معروف تجزیہ کار غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں کیا ۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ گرفتار جنرل کو خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی منتقل کردیا گیا اور اس سے تمام فوجی اعزازات بھی واپس لے لئے گئے ہیں ۔

ہندوستان میں جس جوان کی سروس پانچ سال سے کم ہے اس کو پنشن ملتی ہے نہ اسکے خاندان کو کچھ ملتا ہے ۔بھارت کے بیس ہزار فوجیوںنے چھٹی کی درخواستیں دے دیں ہیں اور لڑنے سے انکار کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بڑوں کی بات نہ سنی جاتی ہووہاں پر بغاوتیں ہوا کرتی ہیں، ہندوستانی نام نہاد وزیر اعظم مودی کو امریکہ نے دہشتگرد قرار دے کر اس کے داخلے پر پابندی لگائی تھی ۔

اب اسی مودی کی بات ماننے سے فوج نے انکار کردیا ہے، انہوں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آرمی کو اختیارات مجبور ہوکر دئیے ہیں کیونکہ فوج نے اسکی بات ماننے سے انکار کردیا تھا ۔

بھارتی فوج نے مودی کو بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے ٹینک چلنے کے قابل نہیں ہیں ،   اسلحہ اس معیار کا نہیں ہے اور ہم جنگ کرنے چلے ہیں پاکستان کیساتھ جس کے پاس بہترین فوج اور دفاعی سازو سامان میسر ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت کشیدگی ، عالمی وقومی میڈیا بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے آزادکشمیر پہنچ گیا

غلام اللہ اعوان نے مزید کہا کہ جب مودی کو یہ بریفنگ دی گئی اور فوجیوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تو اس نے جنرل کو گرفتار کروایا ۔

پاکستان آرمی اور قوم جذبہ شہادت سے سرشار ہے جنگ ہمارے لئے مسئلہ نہیں، بھارت کو اپنا ملک سنبھالنا مشکل ہوجائے گا ۔

انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد فوجی وہ ہیں جو چار سال سے کم سروس کے ہیں، ان کے کمانڈر جنگ کے خوف سے اپنے فوجی ماررہے ہیں۔

بھارت میں سکھ یونٹوں نے پاکستان کے ساتھ لڑنے سے انکار کردیا ہے،انڈیا کبھی پاکستان کےساتھ جنگ چھیڑ سکتا ہے نہ ایسا ہوگا۔

مودی لوگوں کی آ نکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے، یہ فیس سیونگ چاہتا ہے،امریکہ کے جوتوں میں بیٹھا ہے اور کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو روکا جائے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام فالس فلیگ کروا کر بھارت عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، غلام اللہ اعوان

مودی کہہ رہا ہے مجھے فیس سیونگ دی جائے تاکہ ہم عوام کو بیوقوف بنا سکیں،ہمارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوسلام ہے کہ انہوں نے قوم کو پوری طاقت کے ساتھ کھڑا کیا ہوا ہے ۔

آج لوگ جشن منارہے ہیں ایل اوسی پر ایسا لگ رہا ہے کہ کرکٹ میچ ہونے جارہا ہے ،بڑی سکرینوں پر ملی نغمے چل رہے ہیں ۔

کون سی آرمی ہے جو ہمیں ڈرا سکتی ہے یہ پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے کہ انڈیا دنیا بھر میں پھر رہا ہے دنیا کو اپنے موقف پر لانے میں ناکام ہوگیا ہے، جنرل عاصم کی موجود گی میں مودی کو یہ فیس سیونگ ملنے والی نہیں ہے ۔

بھارت چھوٹی موٹی شرارت کرسکتا ہے لیکن اسے پاکستان کی طاقت کا بھی اندازہ ہے وہ جنگ چھیڑنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا ۔

Scroll to Top