neelam people traning

نیلم، عوام کے حوصلے بلند،ٹریننگ حاصل کرنے لگے، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد وادی نیلم کے نوجوان اور ایکس سروس مین جدید ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی خدمات حاصل کرنے لگے۔

نوجوانوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی قابض فوج کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں ، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بتا دیں گے کہ جنگ کسے کہتے ہیں

عوام کاکہنا تھا کہ ہم ہندو بنئیے کو پیغام دیتے ہیں کہ اس کی دنیا کی زندگی ہے ہماری زندگی مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے ۔

انڈین آرمی پاکستانیوں اور کشمیریوں کو بخوبی جانتی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر کوئی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام واقعہ سکیورٹی ناکامی ،را کے سابق سربراہ نے ذمہ داری مودی حکومت پر ڈال دی

ہم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا بھی بدلہ لیں گے ،مودی کی بزدل فوج نے حملہ کرنے کی جسارت کی تو زندگی بھر یاد رکھے گا ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،حملہ کر نے کی جسارت تو کرے اسے لگ پتہ جائے گا۔

Scroll to Top