امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ٹمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے درمیان بات چیت جاری رکھے گا۔
پاک بھارت کشیدگی،امریکہ کا کیا موقف ہے ؟ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پوزیشن واضح کردی
ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور کے مقام کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری دیرپا ثابت ہوگی۔
پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کامیاب ثابت ہو رہی ہے ،جب ان سے یوکرین معاہدے پر روس کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹیمی بروس نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔