چناری (کشمیر ڈیجیٹل)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چناری کے باہر رقیہ فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت جدید الیکٹرک واٹر فلٹریشن کولرز کا افتتاح کردیا گیا۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے نا1ئب صدر اور انٹرنیشنل یوتھ ایکٹویسٹ سید ذیشان حیدر تھے اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے چناری میں دو مقامات پر واٹر کولرز نصب کیے گئےجس کے بعد عوام علاقہ کو ٹھنڈا اور فلٹر شدہ صاف پانی میسرآئے گا۔
اس سے قبل جہلم ویلی کے پانچ مختلف مقامات پر بھی اسی نوعیت کے صاف پانی کے پلانٹس کامیابی سے لگائے جاچکے ہیں۔
فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں دو ہٹیاں بالا اور ایک چکوٹھی میں مزید فلٹریشن کولرز نصب کیے جائیں گے۔
تقریب میں علاقائی قیادت اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں شامل تھے، سید عجائب ہمدانی سربراہ فاؤنڈیشن و سابق امیدوار ضلع کونسل، راجہ سجاد حسین چیئرمین یونین کونسل سڑک چناری، راجہ شہزاد گل صدر انجمن تاجران چناری، سیدارشد کاظمی پرنسپل بوائز سکول چناری، پی ٹی آئی رہنمالیاقت علی اعوان، جاوید اکبر مغل اور معززین علاقہ، اساتذہ، طلبہ، اور سول سوسائٹی نمائندگان نے شرکت کی ۔.
سید ذیشان حیدر نےافتتاحی خطاب میں کہا کہ“ہم نے جہلم ویلی میں اب تک 10 مقامات پر واٹر کولرز نصب کر دیئے ۔ یہ سب روقیہ فاطمہ فاؤنڈیشن کی کاوش اور عوامی فلاح کے جذبے کا ثبوت ہے۔
ہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے مطابق، صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔”
پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان