نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مئی 1 سے 7 تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر مستحکم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اس پیش گوئی میں شدید بارشیں، ہواکا طوفان، آندھی اور جگہ جگہ ژالہ باری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے)،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، وسطی اور بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں ان شدید موسمی حالات کا سامنا کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق یہ موسمی حالات مشرقی علاقوں اور بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے ہوں گے، جس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ بھی ہوگا۔ اس کے نتیجے میں نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں landslides کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے خاص طور پر سفر کرنے سے پہلےعوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور تازہ ترین موسمی اطلاعات کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ” استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔