آرمی چیف کا عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے لیےجاندار مؤقف تھا، ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سردار یعقوب

آرمی چیف نے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر پر جس جاندار انداز میں مؤقف پیش کیااس پر سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا موقف دہشت گردوں کے خلاف تھا۔

سردار یعقوب خان نے کہا کہ آرمی چیف کا پیغام صرف بھارت کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں بھی دہشتگردی ہو رہی ہے، چاہے وہ بلوچستان ہو یا کوئی اور خطہ، پاکستان کی پوزیشن دہشتگردوں کے خلاف ہے۔ پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے جاندار بیان پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے لیے یہ ایک دوٹوک پیغام تھا۔ سردار یعقوب خان نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اتنا مضبوط مؤقف اختیار کیا۔ ہندوستان جس طرح چاہتاہے اب یہ جنگ اس انداز میں نہیں ہو گی ۔

سردار یعقوب خان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ آرمی چیف کا یہ بیان خصوصاً کشمیریوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام تھا جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ کشمیری عوام غیر مشروط طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے پہلگام واقعے کو بھارت کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی کبھی حمایت نہیں کرتے۔ ساری زندگی بھارت خود دہشتگردی کرتا رہا اور اب ستر سال بعد یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان کر رہا ہے، حالانکہ وہ اپنے ہی اعمال کا بیان دے رہا ہے۔

سردار یعقوب خان نے مزید کہا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ آٹھ دس لاکھ فوج کی موجودگی میں کوئی دہشتگردی کر سکے؟ اگر بھارت واقعی ایک سنجیدہ ملک ہوتا اور اس کی آبادی اتنی بڑی ہوتی تو وہ اس قسم کا غیر منطقی بیان کبھی نہ دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں۔

Scroll to Top