arshad nadeem

پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھارت میں ہونیوالے مقابلے میں شرکت سے معذرت کرلی

پاکستان کے اولمپیئن جیولن پھینکنے والے ارشد ندیم ہندوستان میں بنگلورو کلاسک جیولن تھرو مقابلے میں شرکت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
ہندوستانی اولمپیئن نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو ہندوستان میں بنگلورو کلاسک جیولن تھرو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کا شیڈول پہلے ہی طے ہے، انہوں نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

ارشد ندیم نے ہندوستانی اولمپیئن نیرج چوپڑا کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا،ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کا شیڈول بہت سخت ہے اس لیے ہندوستان جانا ممکن نہیں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ بنگلورو کلاسک جیولن تھرو 20 مئی کو ہندوستان میں شیڈول ہے جب کہ وہ پہلے ہی 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کے لیے کوریا روانہ ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی کو جنوبی کوریا میں شروع ہوگی۔

Scroll to Top