PSL MATCH

پی ایس ایل 10 ، کراچی کنگز کو شکست ،اسلام آباد یونائٹیڈ کی مسلسل چوتھی فتح

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 17 گیندیں پہلے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد یونائٹیڈ نے باآسانی حاصل کرکے ایک اور جیت اپنے نام کرلی ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ 30 رنز کے نمایاں رہے جبکہ عباس آفریدی نے 24 رنز بنائے جبکہ کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر تک پہنچنے میں بھی ناکام رہے۔

اسلام آباد کے باؤلرز نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل10،پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اننگز کا آغاز کیا اور صاحبزادہ فرحان 34 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کولن منرو 38 کے مجموعی اسکور پر حسن علی کے ہاتھوں صرف چار رنز پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچا دیا جبکہ وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین واپس آگئے۔

کپتان شاداب خان نے 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے دو جبکہ عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Scroll to Top