TRAFIC POLICE AJK

باغ،ٹریفک پولیس متحرک،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

باغ ( کشمیر ڈیجیٹل )ٹریفک پولیس باغ کی پٹرولنگ جاری ، قوانین کی خلاف ورزی پر کار روائی کا اعلان , بغیر کاغذات اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس باغ نے سخت ترین کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں آگاہی دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں معلومات فراہم ،تیسرے مرحلے میں بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی پونچھ کی ہدایت پر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاغذات کی عدم موجودگی بغیر ہیلمٹ ولائسنس کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیونگ پر پابندی کے احکامات کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس باغ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھمبر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت ایکشن، ٹریفک پولیس کی وارننگ

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

یاد رہے کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار نہ صرف اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں بلکہ وہ دوسروں کے لئے بھی خطرہ بنتے ہیں ۔

اسی طرح بعض موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر سفر کرتے ہیں جو کسی صورت خطرے سے خالی نہیں ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔باغ،سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی، راہگیر جاں بحق

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باغ پولیس نے اب گھیرا تنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں سے ٹریفک حادثا ت کی شرح کم ہونے کی امید ہے ۔

Scroll to Top