RAIN

راولاکوٹ،نیلم سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش،ژالہ باری

راولا کوٹ ، نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )راولاکوٹ نیلم اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ ہوگیا ہے ۔

بارش اور ژالہ باری کےساتھ شہر میں گہرے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے ،آندھی اور ژالہ باری کے خوف سے سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی تعدادبھی انتہائی کم ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید ژالہ باری، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام سمیت زیریں علاقوں سیاحتی مقام کیرن،اپرنیلم،شاردہ ،کیل اور تا ئوبٹ میں اولے برسے ، تیزبارش کے بعد بالائی علاقوں کے عوام کو سفری مشکلات بھی سامنا ہے

تیزبارش اور ژالہ باری کے بعد بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ وادی نیلم میں انٹرنیٹ کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔

مظفر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

Scroll to Top