منحرف ارکان کوپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سے فارغ کر دیا ہے،رہنما تحریک انصاف میر عتیق الرحمن

مظفرآباد :پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما میر عتیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کا تحریک انصاف آزاد کشمیر سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان افراد کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے ، یہ لوگ عمران خان کے ووٹ بینک کی بدولت کامیاب ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افراد پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور انہیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے کہ عمران خان کے ووٹ بینک پر عوام نے انہیں ووٹ دیا تھا اوریہ لوگ جو آج منحرف ہیں، اب فورورڈ بلاک بنا ئے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے  زونز کی تقسیم کے حساب سے تنظیمیں قائم کی ہیں تاکہ پارٹی مستحکم رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جب باہر آئیں گے تواس معاملے کا حتمی فیصلہ کریں گے، جسے ہم سب قبول کریں گے۔

میر عتیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر فوری توجہ دیتی ، تو اتنے بڑے احتجاج نہ ہوتے۔ انہوں نے 1947 کی کشمیر اسمبلی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ “پاکستان کے قیام سے پہلے 19 جولائی 1947 کو کشمیری اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں قرار داد منظور کی تھی، جسے اس وقت کی اسمبلی نے قبول کیا ، یہ ہی نہیں اس وقت کے مہاراجا نے پاکستانی پرچم کو سیلیوٹ بھی کیا ۔کشمیریوں نے پاکستان کی تکمیل کے لیے 6 لاکھ سے زیادہ جانوں کے نظرانے دیے۔

Scroll to Top