ملک بھر میں آج کے تازہ ترین سونے اور چاندی کے نرخ جاری!

مظفرآباد کی مرکزی صرافہ مارکیٹ کے مطابق آج 24 قیراط خالص سونے کا فی تولہ نرخ 3 لاکھ58 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ46 ہزار800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار925 روپے اور 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار325روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے اور فی تولہ چاندی آج 3,400 ہزار400 روپے میں دستیاب ہے۔

ادھرپاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج، 19 اپریل 2025 کو پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار900 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ28 ہزار160 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار842روپے اور 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار272روپے ہے۔ یہ قیمتیں تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد میں تقریباً یکساں ہیں، البتہ کچھ مقامی تبدیلیاں ممکن ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج 24 قیراط سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 3 سو 36 امریکی ڈالر ز پر قائم ہے۔

Scroll to Top