نیلم ویلی روڈ بدحالی کا شکار: انسانی جانوں اور گاڑیوں کو لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا

مظفرآباد : نیلم ویلی روڈ مظفرآباد سے پٹہکہ تک ابتر صورتحال کا شکار ہے، جسے ریاستی خزانے سے ہر سال اربوں روپے مختص کیے جانے کے باوجود بھی بہتر نہ بنایا جا سکا۔

سڑک کی خستہ حالی کے باعث مختلف مقامات پر بار بار لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات نے درجنوں انسانی جانیں نگل لی ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔ خطرناک اور حساس مقامات پر تاحال لینڈ سلائیڈنگ روکنے کے لیے کوئی مستقل اور مؤثر حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔

محکمہ شاہرات کے ٹیکنیکل فیلڈ میں کام کرنے والے افسران ایسے خطرناک مقامات کو مارک کرکے ان کی مرمت یا حفاظت کے اقدامات کرنے کے بجائے مسلسل تاخیر کر رہےہیں، جس سے نہ صرف انسانی جانیں خطرے میں ہیں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں طوفانی بارش، نالہ قاضی ناگ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے لوہر منڈل کا پل دریا برد

یہ امر افسوسناک ہے کہ نیلم ویلی روڈ ایک دفاعی اہمیت کی حامل شاہراہ ہے، لیکن اربوں کا بجٹ کھا جانے کے باوجود بھی توجہ چاہتی ہے۔

Scroll to Top