آرمی چیف نے کشمیر پر اپنا مؤقف واضح کر کے دنیا کو شاندار پیغام دیا: تیمور بیگ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تیموربیگ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کشمیر پر اپنا مؤقف واضح کر کے دنیا کو ایک شاندار پیغام دیا۔ انہوں نے کہاکہ میں بطور کشمیری اور رہنما پیپلز پارٹی اس بیان کے لیے انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور بیگ نے کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں کہا کہ آرمی چیف کا بیان قرآن و سنت کی تعلیمات کے اندر رہتے ہوئے دیا گیا، جو کہ ایک بہت ہی واضح مؤقف تھا۔ ان کی باڈی لینگویج اور جذبہ یہ ظاہر کر رہا تھا کہ ایک ملک کا سپہ سالار بات کر رہاہے، کیونکہ کسی بھی ملک کے سپہ سالار کا موقف بالکل واضح ہونا چاہیے، سپہ سالار ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا، “جب رانا سانگا اور ظہیرالدین بابر کی افواج کا آمنا سامنا ہوا تو بابر کے پاس صرف دس ہزار فوجی تھے، جبکہ رانا سانگا کی فوج دو لاکھ دس ہزار پر مشتمل تھی۔ لیکن بابر نے جب پلٹ کر جھنڈا لہرا کر نعرہ لگایا کہ ہم مریں گے تو وقار کے ساتھ مریں گے۔ اس جذبے نے بابر کی پوری فوج میں ایک کرنٹ سا دوڑا دیا اور فوج میں ایک نیا ولولہ پیدا ہو گیا۔”

تیمور بیگ نے مزید کہا، “میں بحیثیت کشمیری اور پیپلز پارٹی کے کارکن چیف آف آرمی اسٹاف کی تقریر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انھیں خوش آمدید کہتا ہوں۔”

Scroll to Top