منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، حالیہ بارشوں کے مثبت اثرات

میرپور (آزاد کشمیر)، 19 اپریل 2025: حالیہ بارشوں کے باعث منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1116 فٹ تک پہنچ چکی ہےجو کہ اس کے ڈیڈ لیول (1050 فٹ) سے 66 فٹ بلند ہے۔

واپڈا کے مطابق ڈیم سے اس وقت 25 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے، جبکہ پانی کی آمد 45 ہزار 53 کیوسک تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کا نتیجہ ہے، جس سے زرعی پانی کی دستیابی اور بجلی کی پیداوار میں بھی بہتری کی امیدہے۔

منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1242 فٹ ہے اور موجودہ سطح اس سے صرف 126 فٹ کم ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے امکان ہے کہ پانی کی سطح میں مزید بڑھے گی۔

Scroll to Top